سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز کا انتقال ہو گیا ہے، جس کی اطلاع سعودی میڈیا نے دی۔
مرحوم شہزادہ محمد بن فہد آل سعود خاندان کے اہم فرد تھے اور سعودی عرب کے سابق بادشاہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے صاحبزادے تھے۔
ان کی نماز جنازہ کل جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیر اعظم شہاز شریف نے مزید کہا کہ محمد بن فہد کی وفات سعودی عرب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور ان کی خدمات اور جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔




















