ٹرمپ نے کویڈ کے بعد دفتر نہ آنے والے وفاقی ملازمین کو برطرف کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
دفاتر نہ آنے والے ملازمین کو7ماہ کی تنخواہ کے ساتھ استعفیٰ کی پیشکش کی ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے 30 ستمبر تک ان تمام وفاقی ملازمین کوادائیگی کے لیے میمو بھیجنےکا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق گھروں میں بیٹھ کر کام کرنا قبول نہیں، تمام وفاقی ملازمین 6 فروری تک دفتر پہنچیں، 6 فروری تک استعفی دینے والے ملازمین کو تمام سرکاری فوائد کے ساتھ7ماہ کی تنخواہ ملےگی۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ استعفیٰ پروگرام میں شامل ملازمین کوباوقار رخصتی فراہم کی جائے گی، کوویڈ کو5سال گزر چکے، صرف 6 فیصد وفاقی ملازمین دفتر آرہے ہیں۔




















