Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ حریم سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حریم سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ حریم سہیل کے نکاح کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

 

نکاح کے موقع پر اداکارہ نے عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے اس موقع پر شیروانی کا انتخاب کیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

 

دوسری جانب حریم سہیل نے ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا کہ ان کے شوہر کون ہیں اور ان کا تعلق کس پروفیشن سے ہے۔

دلہا کے حوالے سے اندازے لگاتے ہوئے ان کے انسٹاگرام فولوورز کا کہنا ہے کہ وہ شاید اداکارہ کے کزن ہیں۔