کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف کے نفاذ کے اعلان سے امریکی اسٹاک مارکیٹ گرگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاؤ جونز انڈیکس 337 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایس اینڈ پی انڈیکس 30 پوائنٹس گر کر 6 ہزار 40 پوائنٹس پر آگیا۔
نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس 54 پوائنٹس کی مندی سے 19 ہزار 627 پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا۔ہمارے ساتھ کینیڈا کا رویہ اچھا نہیں رہا ،ٹیرف کےنفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے، یورپی یونین پر بھی ٹیرف نافذ کریں گے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے یکم فروری سے میکسیکو اورکینیڈا پر 25 اور چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔




















