جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
لبنان کی وادی بیکا میں اسرائیلی حملے میں 2 شہری شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے، 2 ماہ کے دوران اسرائیل نے لبنان میں 83 افراد کو شہید کردیا۔
اسرائیل نے لبنان کے مشرق میں شام کیساتھ سرحد کے قریب بھی بمباری کی۔
ڈیڈلائن کے باوجود اسرائیل نے لبنان سے اپنے فوجیوں کو نکالنے سے انکار کردیا جس کے باعث حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
دوسری جانب اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی ماہی گیر کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے جنین کیمپ میں مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 47 ہزار 460 ہوگئی جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 580 ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 50 شدید زخمی آج رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ سے نکلیں گے۔
طبی ضرورت والے 50 فلسطینیوں کا پہلا گروپ آج رفح کراسنگ سے جائے گا۔




















