امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف نافذ کر دیے ہیں۔
دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ماراے لاگو کلب میں ٹیرف کے حکم نامے پر دستخط کیے۔
کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد جبکہ چین پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کردیا گیا ہے، تاہم تینوں ممالک امریکہ کے ساتھ کئی سال سے ڈیوٹی فری تجارت کررہے تھے۔
اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیٹی نائل کی اسمگلنگ اور غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے تک ٹیرف نافذ رہے گا، چین، کینیڈا اور میکسیکو کو اسمگلنگ روکنے کے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔




















