قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے اسرائیل اور حماس پر دوسرے مرحلے کے مذاکرات پر زور دیا ہے۔
قطری وزیراعظم نے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز کریں۔
انکا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات پہلے مرحلے کے 16ویں دن شروع ہونا چاہیے تھے، ابھی تک مذاکرات شروع ہونے سے متعلق کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ وہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے 16 دن بعد بات چیت کے دوسرے دور کا آغاز کر دیں گے اور آج اس معاہدے کو 16 دن مکمل ہو جائیں گے۔
بعدازاں عرب میڈیا کے مطابق حماس اب تک 18 قیدیوں اور اسرائیل سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرچکا ہے۔




















