Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب؛ ہزاروں افراد بےگھر

آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب نے ہزاروں افراد کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

 کارڈویل میں ایک گھر کی چھت پر پھنسے تین افراد کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ انگھم میں ایک شخص کو اس وقت بچایا گیا جب اس کی گاڑی پانی میں بہہ گئی تھی۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی سطح مزید بلند ہوگی اور صورتحال “خطرناک اور جان لیوا” ہو سکتی ہے۔

کوئنزلینڈ کے وزیر اعلیٰ ڈیوڈ کریسافُلی کے مطابق جمعہ سے اب تک شمال مشرقی کوئنزلینڈ میں 1,000 ملی میٹر (39 انچ) سے زیادہ بارش ہو چکی ہے اور “ریکارڈ توڑ بارشوں” کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ٹاؤنسوِل شہر کے لوکل ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ کے مطابق شہر میں تقریباً 1,700 مکانات ڈوب سکتے ہیں، کچھ تو دوسری منزل تک پانی میں آ سکتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے ہزاروں مکینوں کو اتوار دوپہر تک گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن حکام کے مطابق تقریباً 10 فیصد لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں