Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے ہیں۔

آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر نائب وزیر خارجہ یالچین رفائیف اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔

آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے بھی پُرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم، صدر آذربائیجان الہام علیوف و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ توانائی اور دفاعی تعاون کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی بات ہوگی۔

متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیراعظم پاکستان-آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرتجارت جام کمال بھی ان کے ہمراہ ہیں جب کہ وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان بھی وفد میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں