معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد نے بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
اداکار عمر شہزاد نے انسٹاگرام پر خانہ کعبہ کے سامنے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھڑے ہو کر اچانک اپنے نکاح کا اعلان کردیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بیت اللّٰہ کے سامنے بنائی گئی تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو خوش خبری سنائی۔
View this post on Instagram
عمر شہزاد نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآنی آیت لکھی ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ اور ہم نے تم کو جوڑے میں پیدا کیا۔
اداکار نے لکھا کہ مکہ کے بابرکت آسمانوں کے نیچے ہماری نئی شروعات ہے، دعا ہے کہ ہمارا سفر محبت، ایمان اور اللہ کی رحمتوں سے بھرپور ہو۔
واضح رہے کہ عمر شہزاد نے مذکورہ پوسٹ میں اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی اہلیہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔
اداکار شہزاد کی جانب سے نکاح کے اعلان کے بعد پوسٹ کے کمنٹس میں مداح جوڑے کی نئی زندگی کی شروعات پر اپنی محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیں دے رہے ہیں۔




















