اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کوفوری روکاجائے۔
عاصم افتخار نے مزید یہ بھی کہا کہ جبر کے ذریعے استحکام حاصل نہیں کیاجاسکتا، اسرائیل کا غیرقانونی قبضہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑہے، عالمی برادری فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔




















