Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امید ہے روس کے صدر پیوٹن اپنی باتوں پرقائم رہیں گے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے روس کے صدر پیوٹن اپنی باتوں پرقائم رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے صدر جمعہ کو ملاقات کیلئے آئیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین روس جنگ سےمتعلق اہم معاہدہ کرنےجارہے ہیں، روسی قیادت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک امن معاہدہ ہوا نہیں لیکن اس کے قریب ہیں، روس اور یوکرین فوجیوں کو جنگ میں مرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یورپی یونین امریکی کمپنیوں کےساتھ ناروا سلوک رکھتا ہے، یورپی یونین امریکی کمپنیوں کیخلاف مقدمہ بازی کرتا ہے، یورپی یونین نےاپیل پر17 بلین ڈالرز کا مقدمہ کیا جو مضحکہ خیزہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین نے گوگل سمیت دیگر امریکی کمپنیوں پر بھی مقدمات کیے، یورپی یونین امریکی کمپنیوں پرٹیکس لگائےگا توہم بھی ان پرٹیکس لگائیں گے، بائیڈن انتظامیہ یوکرین،اسرائیل، افغانستان کودرست طریقے سے نہ دیکھ سکی۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ٹرمپ سے مستقبل سے متعلق اہم گفتگو ہوئی، یوکرین روس تنازع پر امریکہ کےساتھ مل کرکام کریں گے۔

متعلقہ خبریں