Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیویز کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ٹیمبا باؤما

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باؤما نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

 باؤما نے اس موقع پر کہا کہ نیوزی لینڈ ایک اچھی ٹیم ہے اور ہم ان کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل ایک نیا دن ہے اور ہماری ٹیم بھی مختلف نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

باؤما نے لاجسٹک معاملات میں بہتری کی ضرورت پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ معاملات مزید بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔ دبئی سے واپس آکر ہماری ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے اور ہم مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلیں اور دونوں ٹیموں کے باؤلنگ اٹیک اچھے ہیں، میچ کا انحصار دونوں باؤلنگ اٹیک پر ہوگا۔

پروٹیز کپتان نے کہا کہ ہم لاہور یا دبئی میں جہاں بھی ہو، فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ایڈم مارکرم کی فٹنس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی شمولیت فٹنس ٹیسٹ پر مشروط ہے اور وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ٹیمبا باؤما نے یہ بھی بتایا کہ جورج لنڈے لاہور پہنچ رہے ہیں اور ان کی موجودگی سے ٹیم میں مزید مضبوطی آئے گی۔

متعلقہ خبریں