Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرین روس سےجنگ بندی کیلئےامریکی تجاویز پر آمادہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ یوکرین روس سےجنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز پر آمادہ ہوگیا ہے،  جس کے مطابق جنگ کےخاتمے کےلیے پہلے مرحلے میں 30 روزکاسیزفائرہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو روس یوکرین امن مذاکرات کےلیے سعودی عرب میں موجود ہیں، جبکہ امریکہ اور یوکرین کےدرمیان جدہ میں امن مذاکرات کامشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی کے بعد امریکہ یوکرین کیساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ شروع کردےگا، اس کے علاوہ امریکہ یوکرین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بھی بحال کردےگا، جبکہ مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے، اور یوکرینی بچوں کی واپسی پر بھی گفتگو ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی ولی عہد محمدبن سلمان نے کی، امریکہ اور یوکرین کےدرمیان معدنیات کے معاہدے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب یوکرین نے یورپی شراکت داروں کوامن عمل میں شامل کرنےکااعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں