Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جدید ٹیکنالوجی سے روائتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے روائتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم پنجاب کے طلبہ کے لیے ایک انقلابی قدم  ثابت ہوگا-

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹر نیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جارہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں-

مریم نواز نے کہا کہ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفیکیشن کرائی جا رہی ہے، سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا  رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا منفرد نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ٹوئین ٹاور اسی سال مکمل کر لیے جائیں گے، جبکہ نواز شریف آئی سٹی میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹر ہب بھی قائم ہوگا، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نوجوانوں کو  آئی ٹی ایجوکیشن اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔

مریم نواز  کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی سطح کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں کیمپس قائم کرنے کےلیے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں، ڈیجیٹلائزیشن  سے نوجوانوں کو خودمختاری، ترقی، اور کامیابی کی راہ پر گامزن رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں