وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ اب پاکستانی پاسپورٹ جعلی بنانا بالکل ممکن نہیں رہا۔
طلال چوہدری نے کہاکہ اب پاکستانی پاسپورٹ میں اتنے سیکیورٹی فیچرز ڈال دیے ہیں کہ نقل بنانا ممکن نہیں رہا، محکمہ پاسپورٹ کے تو نہیں مگر کچھ باہر کے لوگ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گرفتار کیے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید یہ بھی کہا کہ اب یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی جعلی پاسپورٹ بنائے اور پاکستان کے کسی ایئر پورٹ سے فلائی کرسکے۔

















