امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کوبند کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کےنظام میں بڑی تبدیلیاں لارہےہیں، امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گرچکاہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کےپاس بڑی عمارتیں ہیں مگرتعلیم نہیں، اسکولز کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی محکمہ تعلیم بندکرنےپرریاستی گورنرزخوش ہیں۔
امریکی صدر نے مزید یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی میں افسران کی تعدادکوکم کریں گے، اداروں کو اپنی کارکردگی بہترکرنےکی ضرورت ہے۔




















