Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیماری پر رابطہ

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کر کے ان کی بیماری پر مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد صحتِ کاملہ عطا کرے، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو آج طبعیت میں ناسازی کی وجہ سے نواب شاہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کی بحالی کے لیے دعا کی اور کہا کہ قوم ان کے ساتھ ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی صدر آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم سے فون پر رابطہ کیا اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

گورنر سندھ نے صدر زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں