Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025؛ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، نائب وزیر اعظم

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز ہو گیا۔

فورم کے پہلے روز وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت حکومت کے اعلیٰ عہدیداران شریک ہیں۔

اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر معیشت مکائیل جباروف، امریکی اہلکار ایرک مائرز اور سعودی نائب وزیر صنعت عبداللہ العینیزی بھی وزارتی سیشنز میں شریک ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی  کا زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، معدنی وسائل کوبروئےکارلانےکیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہےکہ منرلزانوسٹمنٹ فورم سےمعدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرناہوگا، پاکستان اقتصادی ترقی کےنئےدورمیں داخل ہورہاہے۔

اسحاق ڈار نے مزید یہ بھی کہاکہ تمام معاشی اشاریےمثبت ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی ترقی کا اعتراف کررہےہیں۔

متعلقہ خبریں