Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور دبئی کا دورہ کرینگے

امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کا دورہ کریں گے ۔ امریکی حکام نے ان کے  دورے کی تصدیق کردی ہے۔

پریس سیکریٹری وائٹ ہائوس کارولن لیوٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک مشرق وسطیٰ کے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب، قطر اور یواے ای کے پر  روانہ ہونگے ۔

ایران،یمن کی صورتحال خصوصاًغزہ جنگ اورمشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہاہے ۔

کہاجارہاہے کہ امریکی صدر سعودی حکام کے ساتھ ملاقات میں غزہ جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے تعاون طلب کریں گے۔

قطر اور دبئی کے دوروں پر حکام سے ملاقات میں امریکی صدر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفیصلی تبادلہ خیال کرینگے اس موقع پر دو طرفہ تعاون بڑھانے سمیت مختلف امورپر زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ خبریں