Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی حدود کی بندش، بھارت کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے

پاکستانی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیرلائنز کی بیشتر پروازوں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، طویل دورانیہ کی پروازیں مختلف ملکوں کے متبادل ائیرپورٹس پر اتارنا پڑیں جبکہ کئی پروازوں کو رخ موڑنا پڑا۔ 

بھارتی طیاروں کےلیے پاکستان کی فضائی حدود شام 6 بجے بند کی گئی، جبکہ نوٹم جاری ہونے کے بعد انڈیگرائر پرواز کا رخ موڑدیاگیا، طیارہ خلیج آف عمان کے اوپرسےگزرکراضافی فیول  کےلیےاحمدآبادائرپورٹ پراترا۔

ٹورنٹوسےائرانڈیاکی پروازاےآئی 190 کوبھی ری فیولنگ کےلیےکوپن ہیگن اتارلیاگیا، پیرس سےائرانڈیاکی نیودہلی کی پروازاےآئی 148 کوری فیولنگ کےلیےابوظہبی اتاراگیا، اسی طرح لندن سےائرانڈیاکی پروازاےآئی162کوبھی ابوظہبی ائرپورٹ لینڈکرایاگیا۔

دہلی سےتبلیسی کےلیےروانہ ہوئی انڈیگوکی پرواز 6 ای 1807 احمدآباداتاری گئی، جبکہ الماتے اور تاشقندکےلیےانڈیگوائرکی2پروازیں 6 ای1801 اور 1805 منسوخ، اور دہلی سےشارجہ کی انڈیگوکی پرواز 6 ای 9526 کوری روٹ کیاگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کے خلاف اقدامات پر بھارت کومنہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارت کےلیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔

متعلقہ خبریں