لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی شرپسندوں نے حملہ کردیا ہے۔
بھارتی شرپسند عناصر کی جانب سے لندن میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اس کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کی دیواروں اور اس کی تختی پر زعفرانی رنگ اور پتھر بھی پھینکے گئے۔
تاہم واقعے کے بعد لندن پولیس نے ایک انتہا پسند کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ 25 اپریل کو بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا تھا اور دھمکیاں دی تھیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بھارتی ڈاسپورا لندن میں پاکستان ہائی کمیشن اور اس کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔




















