Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کی پاکستان اور بھارت کو تحمل سے کام لینے کی اپیل

پاک بھارت کشیدگی پر روس نے پاکستان اور بھارت کو تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیرخارجہ سے ملاقات کی، جس میں پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئَی۔

اس موقع پر روسی حکام نے دونوں ممالک پر تحمل سے کام لینے اور اختلاف کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔

روس نے پاک بھارت کشیدگی پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ دونوں ممالک تحمل سے کام لیں اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر پاک بھارت تعلقات کو معمول پر نہ لایا گیا تو یہ کشیدگی نیوکلیئر جنگ میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے، جو پوری دنیا کے لیے ایک خوفناک تصور ہے۔

متعلقہ خبریں