اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کو بتانا ہو گا کہ پہلگام واقعے میں کون ملوث ہے ؟ بغیرشواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے۔
عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کے پاس کسی قسم کے شواہد موجود نہیں ، ہمارے پاس انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارافرض ہے کہ یہ معلومات عالمی برادری سے شیئرکریں، پاک فوج ایک بہادر فورس ہے جو وطن عزیزکا دفاع کرنا جانتی ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کےعوام پُرعزم اوراپنے وطن کیلئے متحد ہیں، پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے، ہم نے پہلگام واقعہ کی منصفانہ اورشفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔
پہلگام واقعے کا ذمے بھارت خود ہے ، سی این این کو انٹرویو
ایک سوال جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کاذمہ داربھارت خود ہے، ماضی میں بھی بھارت نے ایسے واقعات کے الزامات پاکستان پرعائد کیے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس الزام ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں،دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں،اپنا نکتہ نظرپیش کررہے ہیں۔
وزیرطلاعات کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں اضافے میں پاکستان کا کوئی کردارنہیں، ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔
مزید پڑھیں : وفاقی وزیر اطلاعات تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

وفاقی وزیر اطلاعات استنبول میں ہونے والی اسٹارٹ کام سمٹ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھیں : دوقومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہیں ہوئی، ووزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ دو قومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
انہوں نے لاہور میں یوتھ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری تھا؟

















