چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہرکی ہے کہ دونوں ممالک جلدہی کشیدگی کوکم کریں گے۔
عالمی رہنمائوں نے پاکستان اور بھارتی حکام سے رابطوں میں سیز فائر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے بات چیت کا دروازہ کھلے گا۔
اسحاق ڈار سے چینی وزیرخارجہ کا فون پررابطہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورچینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں نائب وزیراعظم نے بھارتی جارحیت اورپاکستانی ردعمل سے پیداصورتحال سے آگاہ کیا۔
چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے ضبط وتحمل اور ذمہ دارانہ رویئے کو سراہا
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی خودمختاری،علاقائی سلامتی،آزادی کےساتھ کھڑارہےگا،پاکستان اورچین برادران آہن اورسردوگرم موسموں سے بےنیازاسٹریٹجک شراکت دارہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے سیز فائر کا خیر مقدم
سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ بندی کےمعاہدے کاخیرمقدم کیاہے ۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ معاہدہ خطے میں امن وامان کی بحالی کاباعث بنے گا
برطانوی وزیر خارجہ کا بھی خیر مقدم
برطانوی وزیرخارجہ نے پاک بھارت جنگ بندی خوش آئندقرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کوبرقراررکھیں۔
انہوں نے کہاکہ کشیدگی میں کمی سب کے مفاد میں ہے اس سے خطے کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔




















