ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی گزشتہ روزپریس بریفنگ نے بھارتی مکروہ اور جھوٹے بیانیے کی ہانڈی بیچ بازار پھوڑ دی جس کے بعد بھارت کوبدترین عالمی ہزیمت کاسامناکرناپڑا۔
بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب بزدلانہ حملے میں مساجد و مدارس کو نشانہ بنایا اور اس بزدلانہ حملے میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف مارے جانے کا مکروہ بیانیہ اختیار کیا۔
بھارتی حکومت اورمیڈیا دونوں اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے ،حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویربرطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے اسکائے نیوزکے پروگرام میں بھی دکھائیں۔
پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام
حافظ عبدالرؤف کی تصاویر کاغلط استعمال کرتے ہوئے بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکا م کوشش کی۔
بھارتی میڈیا بھی بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات تھوپتارہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرؤف سے متعلق بھارتی مکروہ بیانیے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔
گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا گیاجس نے بھارت کے مکروہ بیانیے کوپوری دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

پریس بریفنگ میں بھارت کا مکروہ بیانیہ دفن ہوگیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے بعد عالمی میڈیا میں بھارت کو بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، خود بھارت کے اندر سے اس پر شدید تنقید شروع ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں اتنی جرات نہ تھی کہ وہ دن کی روشنی میں اعلان جنگ کرکے پاکستان سے دوبدو جنگ کو ترجیح دینا۔
بھارتی حکومت نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مساجد، مدارس اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کر عالمی سطح پر مکروہ بنانیہ اختیارکرکے پاکستان کوبدنام کرنے کی ناکام سازش کی۔

















