Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ اچھے،بُرے دنوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،اردوان کاواضح اعلان

ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کےساتھ اپنی حمایت کاواضح اعلان کردیاہے اور کہاہے کہ ترکیہ ان شااللہ برادرپاکستانی قوم کے ساتھ انکےاچھے،برے دنوں میں کھڑا رہےگا۔

ترک صدرنے کشمیر میں دہشت گرد حملے ،پاکستان پرمیزائل حملوں پرواضح موقف کااظہارکیا۔

اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ بندی پرہمیں خوشی ہے،پاک بھارت تناؤکم کرنےکیلئےانتھک کوششیں کیں جوانتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گیاتھا۔

ترک صدراردوان  نے کہاکہ اپنےبھائی وزیراعظم شہباز شریف کوٹیلی فون کیا،اہم گفتگوہوئی،پاکستانی بھائیوں کوانکےصبروتحمل،دانشمندانہ موقف پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ خواہش ہے جنگ بندی سے قائم پرسکون ماحول میں تمام مسائل حل ہوں،خواہش ہے پانی کے مسئلےسمیت تمام مسائل پرسکون طریقےسےحل ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں