Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیش کے مہدی حسن پلیئر آف دی منتھ قرار  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے کرکٹر مہدی حسن کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

بنگلادیش کے کرکٹر مہدی حسن کو اپریل میں زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

اس موقع پر مہدی حسن نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے اس طرح کی پہچان مجھے حوصلہ دیتی ہے کہ میں مزید محنت کرتا رہوں اور مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

انھوں نے اپنے ملک کے ساتھیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان سب کا بھی ہے۔

بنگلہ دیشی بیٹر مہدی حسن نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ٹیسٹ میچوں میں 38.66 کی اوسط سے 116 رنز بنائے، اور 11.86 کی غیر معمولی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کے بلیسنگ مزرا بانی اور نیوزی لینڈ کے بین سیئرز بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد تھے۔

متعلقہ خبریں