Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی سفارت کاری مہم عالمی سطح پر ناکام

حالیہ پاک بھارت کشیدگی، اور معرکہ حق میں فتح کے بعد بھارتی سفارت کاری مہم کو عالمی سطح پر ناکامی کا سامنا ہے۔

مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہی ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کر کے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔

بی بی سی کے مطابق مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی جبکہ اس موقع پر متعدد ممالک نے پاکستان کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا، پاکستان کو چین اور ترکی کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے تاہم بھارت کو عالمی تنہائی کا سامناہے۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ، جبکہ ترکیہ نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کی ہے، تاہم بھارت عالمی سطح پر تنہا رہا۔

 بی بی سی کے مطابق امریکی مداخلت سے بھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، جنگ بندی کا اعلان بھی واشنگٹن سے ہوا، امریکہ نے جنگ بندی کا حکم نامہ جاری کیا جبکہ بھارت اس حوالے سے لاعلم رہا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا مودی کو سرپرائز، اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دے دیا  

بی بی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کی لاکھ کوششوں کے باوجود ٹرمپ نے دہشتگردی کا ذکر تک نہیں کیا اس بات کا مودی حکومت کو زوردار سفارتی جھٹکالگا، کیونکہ عالمی رہنماؤں کی توجہ دہشتگردی پر نہیں بلکہ کشیدگی کم کرنے پر تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھارتی بیانیے کو  یکسر مسترد کردیا۔

 بی بی سی کے مطابق امریکہ کے پاکستان کے ساتھ یکساں سلوک نے بھارت کی ڈی ہائفینیٹ پالیسی کو ختم کر دیا، جبکہ عالمی سفارت کاری نے کشمیر کو پھر سے مرکزی حیثیت دے دی، اس طرح کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ کہنے کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔

بی بی سی نے کہا کہ سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا بیک وقت دورہ پاکستان بھارت کے لیے سفارتی شکست ثابت ہوا، ایران اور سعودی عرب نے بھی سفارتی رابطوں میں پاکستان کو ترجیح دی، جبکہ بھارت کو ثانوی حیثیت دی، عالمی میڈیا میں پاکستان کا بیانیہ چھا گیا، بھارت کا دہشتگردی کا شور عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق ٹرمپ کے الفاظ نے بھارت کو مزید دیوار سے لگا دیا، دونوں ممالک کو برابر درجہ دے کر دہلی کا جو گھمنڈ تھا اسے خاک میں ملادیا، ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ صرف 10 ارب ڈالر کی تجارت کے باوجود اسے عالمی اہمیت دی، دوسری جانب بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ دنیا نے مسترد کردیا، جبکہ پاکستان ثبوتوں کے ساتھ دنیا کو قائل کرنے میں کامیاب رہا۔

دفاعی ماہرین  نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کی ثالثی کو خوش دلی سے قبول کیا، لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، چین، ترکی، ایران، سعودی عرب جیسے ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے، سفارتی محاذ پر بھارت تنہا ہو گیا۔

 دفاعی ماہرین نے مزید یہ بھی کہا کہ بھارت جنگ کے میدان میں بھی ناکام، سفارتی محاذ پر بھی تنہا نظر آرہا ہے، امریکہ کی مداخلت نے بھارت کے علاقائی لیڈر ہونے کے خواب کو چکنا چور کر دیا، جبکہ پاکستان کی پرامن اور ذمہ دار سفارت کاری نے عالمی سطح پر مثبت تاثر قائم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں