کیا اسرائیل اب غزہ کے ملبے کو دھول میں بدلناچاہتاہے؟۔ سوشل میڈیا پراسرائیلی حیوانیت کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
دل دہلادینے والی ویڈیو’’ ہندوتوا نائٹس‘‘ کے ایکس اکائونٹس سے شیئرکی گئی۔ اس ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ اسرائیل نے کس طرح ملبے کودھول بدل دیا۔
جس اکائونٹ سے ویڈیوشیئرکی گئی اس نے طنزیہ کمنٹس بھی لکھے۔ ’’اسرائیل نے ملبے کودھول میں بدلناشروع کردیا‘‘۔
مزید لکھاکہ’’ 57 اسلامی ممالک ایک سرکس کے تماشے کی طرح اسے دیکھ رہے ہیں‘‘۔
Israel has started turning Rubble into Dust and 57 Islamic countries watching it like a circuspic.twitter.com/YFvcnl86Df
— Hindutva Knight (@HPhobiaWatch) May 20, 2025
صارفین کے تبصرے! بھارتی اکائونٹس سے مسلم ممالک کی ٹرولنگ شروع
یہ ویڈیواسرائیل کی حیوانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کہ وہ جب چاہے غزہ کے ملبے کودھول میں بدل سکتاہے ۔
اس ویڈیوپر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیاہے۔
خصوصاْ بھارتی سوشل میڈیاصارفین اس ویڈیوپرمسلم ممالک کوٹرولنگ کررہے ہیں۔
اقوام عالم کی خاموشی یقینی طورپرغزہ کے ملبے کو دھول میں بدل دے گی
واضح رہے کہ غزہ ودیگرعلاقوں میں اسرائیل کی بربریت کانہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتالوں اورپناہ گزین کیمپوں تک کو نشانہ بنایاجارہاہے۔
مزیدیہ کہ اس وحشیانہ عمل پراقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو اسرائیلی حیوانیت کی واضح مثال ہے تاہم اقوام عالم خاموش ہے۔
یہ خاموشی یقینی طور پر عزہ کے ملبے کو دھول میں بدل دے گی ۔
عالمی طاقتوں کوکردار ادا کرناہوگا
دریں اثناغیرانسانی اورانتہائی ظالمانہ بمباری پربھارتی صارفین مزے لے رہیں۔ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے وہ اسلامی دنیا کےلئے ایک الارم ہے ۔
غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہاہے ۔ ضروری ہے کہ عالمی طاقیں آگے بڑھیں اور اسرائیل کو روکیں۔




















