بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی پول کھول دی، جبکہ مودی کی جنگی حکمتِ عملی پر بھی اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو میزائل حملوں سے نقصان پہنچایا؟
مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ طویل ہونے سے بھارت کو زیادہ نقصان ہوتا، ماہرین
راج دیپ سردیسائی نے مزید کہا کہ متعدد ذرائع سے تصدیق کے بعد وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بھارت نے جنگ میں طیارے کھوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا بھارت نے کم از کم ایک رافیل طیارہ کھویا، جیسا کہ مغربی میڈیا قیاس آرائی کر رہا ہے؟ بھارتی حکام کی طرف سے اس کی تردید نہ ہونے کی صورت میں، وہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک رافیل طیارہ جنگ میں ضائع ہوا۔
یاد رہے کہ افواج پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے گرائے ہیں، جن میں تین رافیل، ایک میگ-29 اور ایک ایس یو-30 شامل ہیں۔ جس کے بعد سے بھارت میں مودی سرکار پر تنقید ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔

















