واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کرکے اسرائیلی سفارتخانے کے 2 ملازمین کوقتل کردیاگیا۔ امریکا میں اسرائیلی سیفر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایک خاتون اور مرد اہلکارکونشانہ بنایاگیاہے۔
دونوں کوکیپیٹل جوئش میوزیم کے باہرنشانہ بنایا گیا۔ جن کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے ۔دونوں کے نام 30 سالہ یارون اور26 سالہ لسچنکی بتائے گئے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ امریکی یہودی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے بعدپیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں کو30سالہ فلسطینی الیاس نامی شخص نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
عینی شاہدین کاکہناتھاکہ ملزم فائرنگ کے بعدجائے وقوعہ پر پولیس کے آنے تک موجودرہا اورفلسطین کی آزادی کے نعرے لگاتارہا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کے واقعات کی امریکا میں کوئی گنجائش نہییں ہے ۔




















