Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی 11 ہفتے کی ناکہ بندی کے باعث فلسطینی بھوکے مر رہےہیں، انتونیوگوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ کی صورتحال کو جنگ کاسب سےظالمانہ مرحلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی 11 ہفتےکی ناکہ بندی کے باعث فلسطینی بھوکے مررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام قحط اور شدیدانسانی بحران کاسامناکررہےہیں، غزہ کو روزانہ 500 امدادٹرکوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جبری انخلاء نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا: اقوام متحدہ

 انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ کہ غزہ کی 80 فیصد آبادی کواسرائیلی فوجی زون یاانخلاکےاحکامات کاسامناہے، غزہ میں امدادی تنظیموں کےلیےرسائی خطرناک اورغیرمستحکم ہے، غزہ میں فوری، محفوظ اورمستقل امدادکی رسائی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اسرائیل میں غزہ جنگ کیخلاف مظاہروں میں اضافہ ہوگیا، 600 افراد نے سرحد پر احتجاج کیا، مظاہرین نے نعرے لگائے کہ کوئی فوجی کوئی قبضہ نہیں، غزہ جنگ فوری بند ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں