Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اجازت کے بغیر حج ، سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز کااہم بیان سامنے آگیا

اجازت کے بغیر حج ، سعودی مفی اعظم الشیخ عبدالعزیز کااہم بیان سامنے آگیا۔ شریعت کے منافی عمل قرار دے دیا۔

الشیخ عبدالعزیز نے حج حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل درآمدکرنے کی تاکید ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ عبادت کے لئے سرکای اجازت نامہ ضروری ہے۔

ان کاکہناتھا کہ اجازت کے بغیر حج کرنا ایک سنگین شرعی خلاف ورزی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ اس طرح کا عمل نظام اور مفاد عامہ کی خلاف ورزی ہے ۔

الشیخ عبدالعزیز نے نے کہاکہ کوئی بھی اجازت کے بغیر حج کرتاہے وہ سمجھئے وہ گناہ کامرتکب ہوتاہے۔  ان کا کہناتھاکہ اس قسم کے عمل سے شریعت کی بنیادی روح کو نقصان پہنچتاہے۔

انہوں نے حج کی خواہش رکھنے والوں سے درخواست کی کہ وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق ہی فریضہ اداکریں۔

الشیخ عبدالعزیز نے کہاکہ  وہ وزارت صحت کی طرف سے تجویزکردہ حفاظتی ٹیکے ضرور لگوانیں۔

واضح رہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 13 لاکھ 30 ہزار 845 عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں