Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مذہبی جذبات مجروح کرنے والی بھارتی طالبہ شرمستہ پنولی کولکتہ سے گرفتار

مذہبی جذبات مجروح کرنے والی بھارتی طالبہ شرمستہ پنولی کوگرفتارکرلیاگیا۔ قانون کی طالبہ کی پاکستان دشمنی میں بنائی گئی ویڈیوخود اس کے اپنے گلے پڑگئی اور جان کے لالے پڑ گئے۔

پاکستان دشمنی میں مذہبی جذبات مجروح  کرنے پرقانون کی طالبہ شرمستہ پنولی کوکولکتہ پولیس نے گرفتارکیا۔

قانون کی طالبہ شرمستہ پنولی نے پہلگام واقعے کے بعدپاکستان  دشمنی میں حد ہی پار کردی تھی۔

طالبہ نے ایک ویڈیوبنائی تھی جس میں اس نے مذہبی جذبات کوشدید ٹھیس پہنچایا۔ اس کی یہ ویڈیو بھارت ہی نہیں دنیا بھرمیں تیزی سے وائرل ہوگئی۔

پاکستان دشمنی میں بنائی گئی یہ ویڈیواس کی اپنی زندگی کیلئے خطرہ بن گئی۔ جس پراسے اپنے اہل خانہ سمیت گھرچھوڑ کرفرارہوناپڑا۔

شرمستہ پنولی نے پہلگام واقعے کے بعدانتہائی غلیظ زبان استعمال کی۔ کوکلتہ ہی نہیں بلکہ پورے بھارت میں انکی اس ویڈیو پر شدید اشتعال پھیل گیا۔

دریں اثناکوکلتہ پولیس نے اسے گروگرام سے گرفتارکرلیا۔ وائرل ویڈیو کے خلاف کولکتہ کے ایک تھانے میں شکایت درج کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق شرمستہ پنولی کوقانونی نوٹس دینے کی کئی کوششیں کی گئی تھیں مگروہ گھرپرنہیں تھی۔

شرمستہ پنولی نے گرفتاری سے قبل اپنی یہ انسٹا ویڈیوڈلیٹ بھی کردی تھی مگرتب تک وہ وائرل ہوچکی تھی۔

بعدازاں اس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو پرمعافی بھی مانگی تھی ۔

مذہبی جذبات مجروح

تاہم بھارتی سرکار نے اشتعال پورے  ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے طالبہ کو گرفتارکرلیا۔

واضح رہے کہ مودی سرکارنے جنگی جنون کو اس قدر بڑھاوا دیاہے کہ لوگ اب معاشرتی حدود بھول چکے ہیں۔

بھارت میں عدم برداشت کا یہ رویہ انتہا درجے جو پہنچ چکاہے۔

متعلقہ خبریں