بھارتی ریاست منی پور میں فسادات پھوٹ پڑے ۔ مختلف اضلاع میں کرفیو نافذ کردیاگیا۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئیں۔
فسادات ایک بھارتی انتہاپسندتنظیم کے مقامی رہنما اور 5 کارکنان کی گرفتاری پرشروع ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس چوکی نذر آتش کردی۔ ایک بس کو آگ لگا دی گئی جبکہ مختلف شاہراہیں بلاک کردیں۔
ریاستی دارالحکومت امپھال میں صورتحال سخت کشیدہ ہوگئی۔ پولیس کےساتھ پیراملٹری بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پہنچ گئی۔
منی پور کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ انتہاپسند ہندو تنظیم کی جانب سے 10 روزہ ہڑتال کا اعلان کیاگیاہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے بعد صورتحال اب تک انتہائی کشیدہ ہے ۔ ریاست میں حالات تیزی سے بگڑ ہے ہیں ۔
#Manipur. June 7, 2025.
Violent protests & gunfire erupt in Imphal after the arrest of Arambai Tenggol cadres from the Meitei community. Protests also continue in the border town of Moreh after the arrest of a Kuki accused in the murder of a Manipur Police officer. pic.twitter.com/t14eOjSh6O
— Tanushree Pandey (@TanushreePande) June 7, 2025




















