Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر عامر قزافی کے انتقال سے متعلق زیرگردش خبروں کی حقیقت کیاہے؟

سوشل میڈیا پر عامر قزافی کے انتقال سے متعلق زیرگردش خبروں کی حقیقت کیاہے؟ ۔ تفصیلات سامنے آگئیں۔

لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر قزافی کے روانگی حج کا ایمان افروز قصہ اب تک زہنوں میں تازہ ہے۔ اس ایمان افروز واقعے کی یادیں تاحال زہنوں میں ترو تازہ ہیں ۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے ان کے انتقال کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ اس سے قبل یہ بھی خبریں زیرگردش تھیں کہ عامر قزافی معمر قزافی کے قریبی رشتے دار ہیں ۔

عامر قزافی کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کی حقیقت کیاہے ؟۔ اس بات کاجواب بلآخر مل ہی گیا۔

عامر قزافی کا معمر قزافی سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دوران حج یا حج سے واپسی کے سفر میں ان کے انتقال کی خبریں بھی محض افواہیں ہیں۔

ویسے تو بحیثیت مسلمان ہم سب کی آرزو ہے اگر موت آئے تو سفر حج کے دوران آئے ۔

مگر سوشل میڈیا پر عامر قزافی کے انتقال سے متعلق زیر گردش خبروں میں حقیقت نہیں  ہے ۔  اس حوالے سے عامر قزافی کی ایک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔

اس ویڈیو میں انہیں ہنستا مسکراتا دیکھا جاسکتاہے ۔

واضح رہے کہ عامر قزافی کے سفر حج کی کہانی کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔

تاہم اس سفر سے واپسی پر سوشل میڈیا پر ان کے انتقال خبریں پھیل گئیں ۔ دنیا بھر سے صارفین اس خبر کی حقیقت جاننے کی کوششوں مٰیں لگ گئے۔

مزید براں ان کے حوالے سے یہ بھی افواہ اڑا دی گئی تھی کہ وہ معمر قزافی کے رشتے دار ہیں ۔ حقیقت میں ان کا معمر قزافی یا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ خبریں