Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روسی فائٹر طیارے کے پائیلٹ نے اپنے ہی ملک کا طیارہ کیوں مارگرایا؟

روسی فائٹر طیارے کے پائیلٹ نے اپنے ہی ملک کا طیارہ کیوں مارگرایا؟۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

یوکرین کے حملے کے بعد روسی فوج اس وقت مختلف تربیتی پروگرامز میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں تربیتی پروازیں جاری تھیں۔

یہ واقعہ ڈونیٹسک اوبلاست میں غلطی سے پیش آیا۔ روسی فضائیہ کے ایک Su-25 پائیلٹ نے اپنے ونگ مین اور روسی طیارے کوغیرگائیڈڈ راکٹ سے مارگرایا۔

اس بات کا امکان ہے کہ کچھ راکٹ پوڈ کے اندر پھٹ گئے یا لانچنگ کے دوران خراب ہوگئے تھے۔

طیارے کو گرائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ۔ جس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔ بعض ناقدین کا کہناہے کہ یوکرین حملے  کے بعد سے روسی فوج ہواس باختہ ہے۔

دیگر صارفین کا کہناہے کہ بظاہر یہ ایک غلطی محسوس ہورہی ہے ۔ جبکہ بعض کا کہناہے کہ یہ تیکنیکی غلطی ضرور ہے مگر پائیلٹ سے بازپرس ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ روسی فائٹر طیارے کے پائیلٹ نے اپنے ہی ملک کا طیارہ کیوں مارگرایا؟۔

متعلقہ خبریں