سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں پاکستانی مندوب نے ایران پر صیہونی حملے کو کھلی جارحیت قراردیدیا۔ روسی ایلچی نے عالمی برادری سے فوری طور پر جنگ بندی کروانے کی اپیل کی ۔ روسی ایلچی نے کہاہے کہ جارحانہ حملوں پر عالمی برادری خاموش نہیں رہ سکتی۔
ایران اور اسرائیل کی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بے تنیجہ ختم ہوگیا ۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہاکہ پاکستان خطے میں استحکام چاہتاہے۔پاکستانی مندوب نے ایران پر صیہورنی حملے کو کھلی جارحیت قراردیا۔
روسی ایلچی نے کشیدگی کے خاتمے کےلئے کی گئی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ الجیرین مندوب نے کہامذاکرات جاری تھے اس دوران اسرائیل کے حملے کا جواز نہیں بنتاتھا۔
سلامتی کونسل کے اجلاس نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ چین کی جانب سے بھی اسرائیلی حملے کو بلا جوازقراردیاگیا۔




















