ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران کی سیکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملےکافیصلہ کن جواب دیاجائےگا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل میں ان اہداف کونشانہ بنارہے ہیں جہاں سےایران پرجارحیت ہوئی، ’’آپریشن وعدہ صادق سوم‘‘ میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کونشانہ بنایاجارہاہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اورڈرونز سےحملےکیے ہیں، ان تنصیبات پرحملہ کیاجہاں سےاسرائیل ایران اورفلسطینیوں پربم برساتاہے، یہ بےگناہوں کاخون بہائےجانےکابدلہ لیاجارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: تل ابیب آگ وخون میں ڈوب گیا،3 صیہونی طیارے تباہ،اسرائیل کا تہران میں مہرآبادایئرپورٹ اور شہری آبادیوں پرحملہ
پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بیانات کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں، یہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کا بدلہ لیا جارہا ہے۔
ایرانی میزائل حملےمیں ایک اسرائیلی ہلاک، جبکہ اسرائیلی حکام نے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
پاسداران انقلاب نے ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ ایران کی سیکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔




















