Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کو ایک اور بھیانک رات کے سامنے کاخوف،شہریوں کی بنکرمنتقلی جاری

اسرائیل کو ایک اور بھیانک رات کے سامنے کاخوف لاحق ہے۔  اسرائیلی فوج کوآج رات ایرانی میزائل حملوں سے متعلق شہریوں کوخبردار کردیا۔

اسرائیلی آرمی کے  مطابق  آج رات بھی ایران کی جانب سے حملے متوقع ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ہائی الرت جاری کردیا۔

شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔ تل ابیب کے مضافات میں طبی مراکز سے مریضوں کی بنکرز منتقلی شروع کردی گئی ہے۔

اقدامات سے واضح لگ رہاہے کہ اسرائیل کو ایک اور بھیانک رات کے سامنے کاخوف لاحق ہوچکاہے۔

دریں اثنا طبی مراکز میں ایرانی حملوں میں زخمی افراد کا علاج کیا جارہا تھا۔ انہیں بھی اسپتالوں سے بنکرز منتقل کرنے کی کوششیں کی جاریی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ شب تل ابیب پر بلیسٹک میزائل داغ دیے تھے۔ جس کے بعد دنیا نے اسرائیل میں وہ مناظر دیکھے جو کسی کے گمان میں بھی نہ تھے۔

متعلقہ خبریں