Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حیفہ پرپھرایرانی بائپرسونک میزائلوں کی یلغار،عمارتیں ملبے کاڈھیر،ہرطرف آگ،20 صیہونی ہلاک،500زخمی

حیفہ پرپھرایرانی بائپرسونک میزائلوں کی یلغار،عمارتیں ملبے کاڈھیر،ہرطرف آگ ہی آگ پھیل گئی۔دھویں کے بادل دکھائی دینے لگے ۔صیہونی شہری خوفزدہ،عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ درو دیواریں زوردار دھماکوں سے لرز اٹھیں۔  اسرائیل کا ایئرڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم مکمل ناکام رہا۔

 اسرائیلی شہروں میں ایک بار پھر سائرن بج اٹھے اور افراتفری مچ گئی۔لوگ جانے بچانے کےلئے بنکروں کی طرف فرار ہوتے دیکھے گئے۔ 36 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

آزاد ذرائع نے 30  سے 36 گھنٹوں کے دوران  حملوں میں 20 اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کادعویٰ کیاہے ۔ 500 سے زیادہ کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیاگیاہے۔

اس سے قبل تہران میں نیول ہیڈکوارٹر،سرکاری عمارتوں اورپانی کی تنصیبات پراسرائیل نے  بڑا حملہ کیاتھا۔جواب میں تہران نے بھی یروشلم اور تل ابیب پر پھر بیلیسٹک میزائل داغے۔ قیصریہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کو بھی نشانہ بنایاگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب وعدہ صادق سوم آپریشن کے چوتھے مرحلے میں اسرائیل درجنوں ڈرون اورمیزائل فائر کیے۔

سیکڑوں میزائل داغ کر یہ کارروائی اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے فیصلہ کن جواب میں کی گئی۔

میزائل فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل میں سائرن گونجنے لگے اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے شیلٹروں میں پناہ لے رکھی ہے۔  حیفہ میں ایرانی حملوں میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

عرب میڈیا نے بتایاکہ اسرائیل نے اپنے تمام ائیر پورٹ اور فضائی حدود مکمل بند کردیں۔

اتوار کے روز اسرائیل اور ایران جنگ مزید شدت اختیارکرگئی تھی۔ اسرائیل نے ایرانی نیول ہیڈکوارٹر،سرکاری عمارتوں،پانی کی تنصیبات اورمین لائنوں کو نشانہ بنایاتھا۔ تہران میں مختلف مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جارہے تھے۔

 

 

اسرائیل کی جانب سے  انصاف و قانون  ،انٹیلی جنس ودیگر سرکاری عمارتوں،پانی کی تنصیبات اورلائنوں کو نشانہ بنا یا۔  تہران بھر میں مختلف مقامات پر اسرائیلی بمباری کی ۔

 

تہران نے حملے کے جواب میں اسرائیل پربیلسٹک میزائل داغ دیے۔ ایران کی جانب سے میزائل فائر کرنے پر شمالی اور وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کردی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق  اسرائیلی فضائی دفاعی نظام جدید ترین ایرانی میزائل روکنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے 30 جون تک ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بڑھا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کےذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا۔

 جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سےمنسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تہران کے وسطی علاقےمیں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکوں کے بعدآگ لگ گئی۔

تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکےہوئے۔

تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 

قبل ازیں ہفتے اور اتوار کی شب  ایران نے حیفہ اوردیگراسرائیلی شہروں پرایرانی ہائپرسونک بیلیسٹک میزائلوں کی برسات  کردی ۔ ایران نے اسرائیل کو دنیا میں ہی جہنم کی معمولی جھلک دکھل دی۔

تازہ حملوں میں اسرائیل کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔36 گھنٹوں کے دوران 20 سے زائد اسرائیلی ہلاک ،500 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل اسرائیلی حملے کو پسپا کرتے ہوئے  ایران نے 10 صیہونی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جوابی حملے میں  ایران نے ایٹمی اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔ساتھ ہی تیل کاذخیرہ بھی پھونک دیا۔

حملوں کے بعد اسرائیل بھر میں ایمرجنسی نافذکردی گئی تھی ۔ اس سے قبل ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی حملہ ناکام بنادیاتھا۔

اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی شب ایران کے مختلف شہروں پر حملے کیے تھے۔ مگر ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل فعال تھا۔

ایران نے ان حملوں کو ناکام بنانے کادعویٰ کیا ۔ ایرانی حکام نے ایک گھنٹے کے دوران 10 اسرائیلی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

یہ حملے ایران کی مختلف آئل ریفائریز پر کیے گئے۔ ایران کی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی طیاروں کو لاک کرکے مارگرایا۔جس کی چند فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں۔

ہفتے کی رات اسرائیل نے ہرمزگان،اصفہاں، تبریز،بندر عباس،تہران پر حملے کیے ۔کرمانشاہ میں امام حسین فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایاگیاتھا۔

جواب میں ایران نے  حیفہ پورٹ ،ایسکلون  سمیت نارتھ اسرائیل پر100  سے زائد ہائپر سونک بلیلسٹک میزائل داغ دیے ۔ جس کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ ہرجگہ افراتفری مچ گئی تھی ۔

اسرائیل کے کئی شہر ایران کے جوابی حملے میں جل اٹھے ۔ اس سلسلے میں فوٹیجز سامنے آرہی ہیں ۔ جس میں میزائلوں کی بارش دیکھی جاسکتی ہے ۔

اسرائیل پورٹ  اور آئل ریفائنری پر ایرانی حملے کی فوٹیجز میں  میزائل گرنے کے بعد شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اسرائیل کے کئی علاقے دھماکوں سے گونج اٹھے۔ ہر طرف دھواں ہی دھواں اٹھتادکھائی دے رہاتھا۔

 

ایران کی جانب سے اسرائیل پرتابڑ توڑ جوابی حملے جاری ہیں ۔ متعدد اسرائیلی شہرہفتے اور اتوار کی رات شعلوں میں لپیٹے دکھائی دیے۔

متعدد شہروں  میں ہولناک آگ جلتی دیکھی گئی ۔ یہ وہ مناظر ہیں جس کا اسرائیلی شہری تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ مگر ایران نے اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کو مکمل ناکام ثابت کردیا۔

دوسری طرف امریکی صدر نے ایران کو ایک بار پھر امن معاہدے کی پیشکش کی ہے ۔ اہنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایران کو کہاکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ایران کو ایک موثرامن معاہدے کی طرف آنا چاہیے ۔

متعلقہ خبریں