Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا واقعی ایران کے بعد دوسرا نمبر پاکستان کا ہے ؟ ،نیتن یاہو کے ویڈیوکلپ پربحث چھڑگئی

کیا واقعی ایران کے بعد دوسرا نمبر پاکستان کا ہے ؟ ۔ سوشل میڈیا پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک انٹرویو زیرگردش ہے۔ جس پر مختلف تبصرے شروع چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے  پاکستان اور ایران کو ملیٹنٹ اسلامک رجیمز قرار دیاتھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کو عالمی امن کےلئے خطرہ قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ان ملیٹنٹ اسلامک رجیمز کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے مشن پر ہیں۔ نیتن یاہو نے اس حوالے سے پہلانمبر ایران اوردوسرا نمبر پاکستان کا قراردیا۔

کیا واقعی ایران کے بعد دوسرا نمبر پاکستان کا ہے ؟ ۔ سوشل میڈیا پرنیتن یاہو کی اس پرانی ویڈیو پر بحث چھڑ گئی۔

 

اس حوالے سے جاری ٹرمپ کی ویڈیو کی حقیقت کیاہے ؟

 ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کی  ایک فیک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو کلپ میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے پاکستان کا نام غلطی سے لیاگیاہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان نے اسرائیل اور امریکا کو دھمکی بھی دیدی ہے ۔
اس ویڈیو میں انہوں نے خواجہ آصف کے بیان کا بھی حوالہ دیا۔

جس میں وزیردفاع نے کہا تھا اسرائیل  نے کوئی غلطی کی تو پاکستان اسرائیل کو مکمل ملیامیٹ کردے گا۔

ٹرمپ نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو اسرائیل اور ایران تنازع میں نہیں پڑناچاہیے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں خطے میں امن کی ضرورت ہے ۔

امریکی صدر نے کہاہے کہ ہمیں سیز فائر پر توجہ دینی چاہیے ۔

دریں اثنا امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کو امریکا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ ویڈیو فیک ہے ۔ جس کو ٹرمپ  سے منسوب کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہاتھا ’’ہم مشن پرہیں‘‘ ۔

مگر انہوں نے ’’ہم ‘‘ سے مراد واضح نہیں کی تھی کہ یہ مشن اسرائیل کیساتھ اورکن ممالک کا ہے؟۔

علاوہ ازیں ایران اسرائیل جنگ کے بعد یہ دونوں ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پروائرل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں