Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کا سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان

نئی دہلی: مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کردی۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں تاہم بھارتی حکومت نے رواں سال برسی کے موقع سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے اعلان کے مطابق ’’سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کے لئے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا‘‘۔

یاد رہے کہ سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کے لئے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکھ ایک بارپھرمودی کےنشانے پر

سیکرٹری ایس جی پی سی کمیٹی ایس پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کردیا ہے، یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔

ایس پرتاپ سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے جاری سفری پابندیوں اور ایڈوائزری  کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام  مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے جو خطے میں امن کے دعوؤں کی نفی کرتا ہے جب کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو ان کے مقدس مقامات تک رسائی دی ہے اور ان کی رسومات کا احترام کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سکھوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکنا ایک افسوس ناک اور تعصب پر مبنی اقدام ہے، یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ بھارت نہ صرف مسلمانوں کے خلاف بلکہ دیگر اقلیتوں کے مذہبی حقوق کو بھی سلب کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں