Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران نے پہلی بار اسرائیل پر سیجل میزائل اور ڈرون داغ دیے،تل ابیب اور حیفہ میں سائرن

ایران نے پہلی بار اسرائیل پر سیجل میزائل اور ڈرون داغ دیے۔ یہ تازہ حمہ تل ابیب اور حیفہ پر کیاگیاہے جس کے بعد دونوں شہروں میں سائزن بج اٹھے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق طاقتور میزائل سیجل  انتہائی بلندی پر سفر اور اپنے ہدف پرلپکتاہے۔

ایران نے دعوی کیا ہے کہ اُس کی جانب سے فائر ایک درجن میزائلوں میں سے چند نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران کی جانب سے میزائل فائر ہونے اور اسرائیلی حدود میں ڈرون و راکٹ داخل ہونے پر سائرن بھی بجائے گئے۔

ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کیلیے اسرائیل کا دفاعی نظام  فعال ہوا تاہم جدید میزائلوں کی وجہ سے یہ انہیں ہدف پر پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہا۔

دوسری جانب اس رائیلی فوج نے تہران اور دیگر ایرانی علاقوں میں فضائی حملوں کا دعویٰ  کیاہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس نے کہا کہ آج رات تین مراحل میں حملے کیے گئے اور اس کے دوران اہم عسکری تنصیب سنٹری فیوجز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہا  کہ ایران نے پہلی بار اسرائیل پر سیجل میزائل اور ڈرون داغ دیے ہیں ۔ ایرانی میڈیا کاکہناہے کہ  تہران میں ہونے والے حملے کے دوران ایران کے ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

ایران میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند

دریں اثنا ایران کی حکومت نے اسرائیل کی جانب سے سائبر حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کردیا۔
واضح رہے  کہ ایرانی وزارت انفارمیشن نے کہا کہ شہریوں اور ملکی دفاع کے پیش نے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں