Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: چین نے بڑی پیشکش کردی

بیجنگ: چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران، اسرائیل، مصر اور عمان سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ خطے کو مزید ابتری سے بچانے کے لیے فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات ناگزیر ہیں، چین نے تمام متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی لانے کی پرزور اپیل کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کو اپنا ترجیحی سفارتی ہدف سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر تعاون کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں ٹکراؤ کو روکنا اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ہی پائیدار امن کا راستہ ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق چین علاقائی استحکام کے لیے متحرک سفارتی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ مشرقِ وسطیٰ کو ممکنہ انسانی، سیاسی اور معاشی بحران سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں