Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حیفہ پر ایک بار پھر ایرانی میزائیلوں کی برسات،کئی بلند عمارتیں تباہ،متعددصیہونی زخمی

حیفہ پر ایک بار پھر ایرانی میزائیلوں کی برسات شروع ہوگئی۔ تازہ ترین اور اچانک حملوں پر اسرائیلی شہر حیفہ میں سائرن بچ اٹھے۔ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ ایران کا اسرائیل پر 17 واں حملہ ہے ۔ 

یہ تازہ حملے جمعے کی شام اچانک شروع ہوئے ۔ حیفہ کے مختلف علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

حیفہ کی بلند و بالا عمارتوں پر میزائل برسنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ حیفہ پر ایک بار پھر ایرانی میزائیلوں کی برسات شروئی ہوگئی ہے ۔ کئی بلند عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

 

متعدد اسرائیلیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایاگیاہے۔ ساتھ ہی دیگر اسرائیلی شہروں بیرشیبا اور یروشلم میں بھی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

لوگوں کو چھپتے اور اور زمین پر لیٹ کر جانیں بچاتے ہوئے دیکھا گیا۔ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔ اسرائیلی شہری خوفزدہ ہوگئے۔

ایران نے تازہ ترین بیلسٹک میزائل حملوں کی فوٹیج بھی جاری کردی  ہے۔حیفہ، تل ابیب، یروشلم، بیرشابہ اورایلات کو نشانہ بنانے کادعویٰ کیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں