Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس نے اسرائیلی فوجیوں کوہلاک کرنے کی تفصیلی ویڈیو جاری کردی

حماس نے اسرائیلی فوجیوں کوہلاک کرنے کی تفصیلی ویڈیو جاری کردی ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی افواج پر حملوں کی منصوبہ بندی سے لے کر حملوں تک کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

یہ ویڈیو حماس القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔ اس ویڈیو میں مختلف مقامات پر صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرتے دکھایاگیاہے ۔

دعویٰ کیا جارہاہے کہ حماس القسام بریگیڈ نے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں مختلف مقامات پربھاری نقصان پہنچایا۔

ویڈیو میں حملوں کی تفصیلات کا بھی ذکر ہے ساتھ ہی ان حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے بھی دکھایاگیاہے ۔

حماس کا دعویٰ ہے کہ صیہونی افواج اپنے نقصانات کی تفصیلات ہمیشہ چھپا لیتی ہے ۔

اس لئے حماس نے اسرائیلی فوجیوں کوہلاک کرنے کی تفصیلی ویڈیو جاری کردی ہے۔

حماس القسام بریگیڈ نے صیہونی افواج پر حملوں اور اسرائیلی فوجیوں کوآئندہ بھی نشانہ بنانے کا اعلان کردیاہے۔

متعلقہ خبریں