Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران سے بات کرتے ہیں،دیکھتے ہیں کیاہوتاہے ؟ اسرائیل اکیلے کچھ نہیں کرسکتا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران سے بات کرتے ہیں،دیکھتے  ہیں کیاہوتاہے؟اسرائیل اکیلے ایران کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتاہے یورپ نہیں ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران پر حملوں سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ان کا کہناتھاکہ ایران اسرائیل جنگ پر نظر رکھی ہوئی ہے،صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتاہوں۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیل اکیلے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق کچھ نہیں کرسکتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ  میں نے کہہ دیاتھا اگر جنگ کرو تو تیل اپنے پاس رکھو،مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایران ایٹمی طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا۔

امریکی صدر کاکہناتھاکہ ایران نے ایٹمی طاقت کے لئے میٹریل جمع کرلیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ میں عراق جنگ کے بھی خلاف تھا۔

ان کا کہناتھاکہ ایران نے اپنی ایٹمی صلاحیت سے متعلق غلط کہا۔ ان کا کہناتھاکہ امریکا کے اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بچھتاوا ہوگا۔

امریکی صدر نے  شکوہ کیا کہ امن کا نوبل پرائز صرف لبرلز کوملتاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے اگر نوبل پرائز ملناہوتا تو پہلے ہی مل جاتا۔

متعلقہ خبریں