Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آنت کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ

پاکستان میں بڑی آنت کے کینسر کے جگر تک پھیلاؤ کے علاج کے لیے پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ کردیا گیا، متاثرہ خاتون کا شوہر کا جگر لگایا گیا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسر تشخیص ہوا تھا جو بعد میں جگر تک پھیل گیا جس کے بعدآنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گردوں کے امراض کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا، ٹرانسپلانٹ کے دوران  پاکستان میں پہلی بار کینسر کی مریضہ کا مکمل جگر نکال کر شوہر کا جگر لگا دیا گیا ہے۔

 ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ کراچی کی خاتون کا مکمل جگر کینسر نے تباہ کردیا تھا، شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے جگر کا بایاں حصہ عطیہ کیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون اب کینسر سے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمول کی زندگی گزار رہی ہیں۔